سندھ بھر میں گیس کا بحران تاحال جاری
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ جنوری ۲۰۲۱
شیئر کریں
سندھ بھر میں گیس کا بحران تاحال جاری ہے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے ۔لانڈھی نارتھ کراچی بلدیہ سائٹ منگھو پیر میں گیس پریشر میں کمی تاہم لیاقت آباد کے مختلف علاقوں میں بھی گیس پریشر انتہائی لو ہے ۔علاوہ ازیں جمشید روڈ بہارکالونی میں گیس کی عدم فراہمی کے باعث لوگ پریشان ہیں۔اس ضمن میں سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو 250 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کمی کا سامنا ہے جبکہ گیس کمی سے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل ہے ۔حکام نے بتایا ہے کہ گھریلو صارفین گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پائپ لائن بہت مخدوش حالت میں ہیں۔