میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا

نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

نیب نے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، جائیدادیں بنانے کے الزام میں عثمان بزدار اور ان کی فیملیز کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ نیب نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونآو کو مراسلہ جاری کردیا جس میں 28 فروری تک نیب لاہور کو عثمان بزدار کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔مراسلے کے مطابق عثمان بزدار کے خاندان کے دس افراد کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، عثمان بزدار کے تمام فیملی ممبران کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ عثمان بزدار یا فیملی کے نام پر پراپرٹی، زمین، تحائف اور وراثتی جائیداد کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں