میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیسی ورکرز ویلفیئر بورڈ بجٹ کے آڈٹ کا حکم

سیسی ورکرز ویلفیئر بورڈ بجٹ کے آڈٹ کا حکم

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے سیسی ورکرز ویلفیئر بورڈ کے اربوں روپے کے بجٹ کے آڈٹ کا حکم جاری کردیا۔ محکمہ لیبر کے ماتحت دونوں اداروں کے 10 سال کا آڈٹ ہوگا۔ جرأت کی رپورٹ پر ایڈووکیٹ غلام شبیر شر اور دیگر نے سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں محکمہ لیبر کے ماتحت اداروں سندھ ایمپلایز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن (سیسی) اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کی کارکردگی سے متعلق درخواست دائر کی۔ عدالت کی ہدایت پر محکمہ لیبر کے ماتحت ادارے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سیکریٹری سعید صالح جمانی کی جانب سے ان کے وکیل نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بورڈ نے سینکڑوں طلبہ کو اسکالرشپ دی ہیں اور فہرست عدالت میں پیش کی۔ جبکہ عدالت نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو حکم جاری کیا کہ سیسی اور بورڈ کو 10 سال کے دوران جاری ہونے والے اربوں کا آڈٹ کیا جائے ۔ دونوں اداروں کا آڈٹ 4 ماہ میں آڈٹ کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔ جبکہ عدالت نے کمشنر سیسی کو کم از کم 30 لاکھ محنت کشوں کو سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میں رجسٹرڈ کرنے کے احکامات دیے تھے ۔ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مزدور رجسٹریشن پورٹل بنانے اور سماجی تحفظ کی اسکیم کی آگاہی کی باقاعدہ آگاہی کے مہم چلانے کی ہدایت بھی کی تا کہ موجودہ رجسٹرڈ 6 لاکھ مزدوروں کی تعداد کو 30 لاکھ تک پہنچایا جا سکے ۔ سماعت کے موقع پر کمشنر سیسی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے موقع پر سیسی کو اپنی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ۔اس حوالے سے 21 ؍اکتوبر 2023 کو کمشنر سیسی سلیم رضا کھوڑو عدالتی احکامات کی روشنی میں ذاتی طور پر پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ آپ کی ہدایات پر مزدور رجسٹریشن پورٹل کا آغاز کردیا ہے ۔ ہم زیادہ سے زیادہ محنت کشوں کی سیسی میں رجسٹریشن کے لیے اپنی پوری کوشش کررہے ہیں اور عدالت کو موجودہ چھ لاکھ رجسٹرڈ محنت کشوں کی تعداد کو تیس لاکھ تک کرنے کی کوششوں کے حوالے سے اپنے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں