میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرویز الٰہی وعدہ کرکے بھاگ گیا ، اس کا بڑا بھائی ساتھ کھڑا ہے، آصف زرداری

پرویز الٰہی وعدہ کرکے بھاگ گیا ، اس کا بڑا بھائی ساتھ کھڑا ہے، آصف زرداری

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے کیے کا خود شکار ہوئے، ان کا سیاست سے کوئی واسطہ نہیں، پرویز الٰہی ٰ وعدہ کرکے بھاگ گیا تاہم اس کا بڑا بھائی ساتھ کھڑا ہے۔آصف علی زرداری نے نواب شاہ کے علاقے باندھی میں عید ملن پارٹی میں کارکنوں سے خطاب میں کہاکہ ظالموں کے چہرے بدلتے رہتے ہیں، وہ کبھی مشرف اور کبھی ضیاء الحق کی شکل میں آتے ہیں۔ آج کا ظالم عمران خان ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ انہوں نے پہلے کہا تھا عمران خان نہیں بچے گا، بہت سے دوست پوچھتے تھے یہ کیسے ہوگا؟ ان سے کہتا تھا یہ اپنے فعل سے ہی گرے گا۔انہوںنے کہاکہ ملک کی معیشت ٹوئٹر پر چار لائنیں لکھنے سے نہیں چلتی، عمران نیازی نے عوامی ضروریات پر وہ کاری ضرب لگائی کہ عوام بلبلا اٹھے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ اب جو حکومت بنی ہے امید ہے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ زبان کے پکے ہیں، اتحادیوں کے ساتھ جو بھی وعدے کیے ہیں وہ وفا ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں