میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وارڈ بوائے کی معذورخاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش

وارڈ بوائے کی معذورخاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

نجی اسپتال میں داخل معذورخاتون کے ساتھ وارڈ بوائے نے زیادتی کی کوشش کی تاہم ملزم کوگرفتارکرلیا گیا۔کراچی میں نجی اسپتال میں داخل معذورخاتون کے ساتھ وارڈ بوائے نے زیادتی کی کوشش کی۔ متاثرہ خاتون کے شوہرنے کہا کہ اپنی بیگم کو گزشتہ روزطبیعت بگڑ جانے پرنجی اسپتال میں لے کرگیا، ڈاکٹرز نے کہا کہ آئی سی یو میں داخل کرنا پڑے گا، آپ لوگ جائیں ہم مریض کا خیال رکھیں گے ، صبح آیا توبیگم رورہی تھیں، انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی اور وارڈ بوائے گلشن کو میری بیگم نے شناخت بھی کرلیا۔پولیس نے اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جس میں سی سی ٹی وی فوٹیج میں وارڈ بوائے کو دروازہ بند کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے جس نے اعتراف کرلیا ہے کہ اس نے خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی جبکہ واقعہ کا مقدمہ گلشن اقبال پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں