میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رابی پیرزادہ نے خطرناک جانوروں کے ساتھ تصاویر شیئر کر دیں

رابی پیرزادہ نے خطرناک جانوروں کے ساتھ تصاویر شیئر کر دیں

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر رابی پیرزادہ کی خطرناک جانوروں کے ساتھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ دو سال قبل ہی خطرناک جانوروں کو غیر قانونی طور پر گھر پر رکھنے کے کیس سے نمٹنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایک مرتبہ پھر خطرناک جانوروں کے ساتھ انسٹا گرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں رابی پیر زادہ کو شیر اور کئی قسم کے سانپ اور اژدھوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ رابی نے ان تصاویر پر کیپشن دیا کہ ‘کچھ پرانے دوستوں سے ملاقات ہوئی، کئی عرصے بعد اپنے پرانے دوستوں سے ملی ہوں، یہ بالکل پہلے جیسے ہیں۔ ساتھ ہی گلوکارہ نے کراچی کے چڑیا گھر میں نایاب سفید شیر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں گورنمنٹ سے درخواست کرتی ہوں کہ اللہ سے ڈریں اگر جانوروں کا خیال نہیں رکھ سکتے تو مجھ سے مدد لیں مجھے پیسے نہیں چاہیے، میرا دل روتا ہے جب آپ نایاب جانور مارتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں