میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں پھر فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے کا خدشہ

سندھ میں پھر فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے کا خدشہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ میں پھر فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے اور محکمہ زراعت نے ٹڈی دل کے حملے کا نیا الرٹ جاری کردیاہے۔بتایا جاتا ہے کہ زیریں سندھ,بلوچستان کیساحلی علاقوں میں ٹڈی دل دوبارہ حملہ آور ہوسکتی ہے ۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے ٹڈی دل کے حملے کے پیش نظرہنگامی سروے اور اسپرے کی تجویز دی ہے ۔آئندہ چند روز میں بھارتی گجرات اور راجھستان سے آنیوالی ہواوں کیساتھ ٹڈی دل حملہ آور ہونے کا خدشہ ہے ۔سندھ کے جنوبی علاقوں میں بھی ٹڈی دل کے اثرات موجود ہیں ۔ٹڈی دل کے حملے کاخدشہ صحرائی علاقوں نارا,کھپرو,چھاچھرو,ڈیپلو اور بدین میں ہے ۔زرعی ماہرین نے سندھ بلوچستان کیساحلی علاقوں اور جامشوروپر نظررکھنے اور سروے کی ہدایت کی ہے ۔بلا شبہ ٹڈی دل کے حملے کا خدشہ ہے۔ وزیر زراعت اسماعیل راہوکا کہنا ہے کہ اگر حملہ ہوا تو ہماری ٹیمیں متحرک ہیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت نے پہلے بھی ٹڈی دل کے حملے پر سندھ کے مختلف اضلاع میں اقدامات اْٹھائے تھے۔وزیر زراعت کا کہنا ہے کہ وفاق کو بھی چاہئے کہ پیشگی اقدامات کرے تاکہ غریب کاشتکاروں کی فصلوں کو بچایا جاسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں