میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں 253 بچے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ، مرتضیٰ وہاب کی تصدیق

سندھ میں 253 بچے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ، مرتضیٰ وہاب کی تصدیق

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے سندھ میں 10 ماہ کی بچی سمیت 253 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ اب تک سندھ میں 253 ایسے بچے ہیں جن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔انہوں نے کہا ایک نیا رجحان جس کا دیر میں آغاز ہوا ہے وہ خواتین میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہے اور مجھے یہ بتاتے ہوئے دکھ ہوتا ہے کہ اب خواتین میں اس مرض کی تشخیص زیادہ ہورہی ہے ۔ترجمان سندھ حکومت کے مطابق گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار کو دیکھیں تو خواتین کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور مجموعی تعداد میں 26 فیصد خواتین ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں اور خواتین سے متعلق تفصیلات شیئر کرنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ مرض میرے اور آپ کے گھر میں آگیا ہے کیونکہ ہم احتیاط نہیں کر رہے اس کی وجہ سے ہمارے گھر والے ، بچے ، مائیں، بہن، بیٹیاں متاثر ہورہی ہیں۔مرتضیٰ وہاب کے مطابق آپ نے ہمارا بڑا ساتھ دیا ہے ، گزشتہ 60 روز بہت مشکل اور تکلیف دہ تھے لیکن آپ کی مدد کی وجہ سے سندھ حکومت اپنی کاوشوں میں بڑی حد تک کامیاب ہوئی۔ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان اعداد و شمار کے بارے میں سوچیں، یہ گھر آپ کا یا میرا بھی ہوسکتا ہے ۔عوام سے درخواست کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے کہ خود کو آئیسولیٹ کریں اور سماجی فاصلہ یقینی بنائیں تاکہ یہ مرض آپ اپنے گھروں میں نہ لے کر جائیں کیونکہ اگر آپ احتیاط کریں گے تو یہ نہ صرف آپ بلکہ آپ کے گھر والوں، بچوں اور بڑوں کے لیے بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا ساتھ دیں اور کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کیلئے ایک دوسرے کی مدد کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں