میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چاند پر پلاٹ رکھنے والے بالی وڈ کے دو ستارے

چاند پر پلاٹ رکھنے والے بالی وڈ کے دو ستارے

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۷ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

ہم سب جانتے ہیں کہ بالی وڈ کے اے کیٹیگری کے اداکار اپنی ایک فلم کا معاوضہ کروڑوں روپے میں لیتے ہیں اور اسی حساب سے وہ اپنے زندگی بھی پرتعیش انداز میں گزارتے ہیں، مہنگی گاڑیاں ہوں یا پھر مہنگے بنگلے، یہ اداکار ایسے کئی قیمتی اثاثوں کے مالک ہوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ ایسے بالی وڈ اداکاروں کے بارے میں جانتے ہیں جن کے چاند پر بھی پلاٹ ( خالی زمین) ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم اس راز سے پردہ اٹھاتے ہیں۔23 اگست کو بھارت کا مشن چندریان 3 کامیابی سے چاند کے تاریک حصے پر اترا جس کے ساتھ ہی بھارت چاند کے تاریک حصے پر لینڈ کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔ بھارتی اسپیس ایجنسی کے مطابق چندریان 3 مشن 14 جولائی کو روانہ ہوا تھا جو لانچ کے بعد 10 دن تک زمین کے مدار میں موجود رہا اور 5 اگست کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوا۔ جہاں بھارت چاند پر پہنچ گیا وہیں دوسری جانب بالی وڈ کے دو ستارے ایسے بھی ہیں جن کے چاند پر پہلے سے پلاٹ موجود ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت چاند پر پلاٹ کے مالک ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان چاند پر ایک مخصوص حصے کے مالک ہیں۔ دراصل چاند کا یہ حصہ شاہ رخ خان کی ایک آسٹریلوی خاتون مداح نے انہیں تحفے میں دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر سال شاہ رخ خان کی سالگرہ پر یہ آسٹریلوی مداح کنگ خان کے لیے چاند پر تھوڑا حصہ خریدتی ہیں۔ اس کے علاوہ آنجہانی بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سائنس اور فلکیات سے محبت کوئی ڈھکی چھپی نہیں تھی یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بھی 55 لاکھ روپے میں چاند پر ایک حصہ خریدا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں