میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف نے جس سے محبت کی اسی نے دھوکا دیا، مریم نواز

نواز شریف نے جس سے محبت کی اسی نے دھوکا دیا، مریم نواز

منتظم
اتوار, ۲۷ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

سابق وزیراعظم نہ صرف صادق اور امین ہیں بلکہ معصوم بھی ہیں
مریم نواز نے این اے 120 میں والدہ کی انتخابی مہم کا آغاز کردیا
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اورمسلم لیگ (ن)کی راہنما ء مریم نواز نے حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے گزشتہ روزن لیگ سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون لاہور میں پارٹی میٹنگ کی صدارت کی ، مریم نواز اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے جاتی عمرہ سے ماڈل ٹائون تک کارکنوں کے ہمراہ ریلی کی صورت میں پہنچیں،ماڈل ٹائون پہنچنے پر این اے 120کی صوبائی نشست پی پی 140سے منتخب بلدیاتی نمائندے اور پارٹی راہنمائوں سے ملاقات کی،ملاقات میں سینیٹر پرویز رشید، وفاقی وزیر و صدر ن لیگ لاہور پرویز ملک، میئر لاہور کرنل مبشر جاوید، میاں مرغوب اور دیگر راہنمائوں سے ملاقات کی۔مریم نواز نے بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات میں کہا کہ این ااے 120کا الیکشن ہر ورکر کی جیت ہے جسے ہر صورت کامیاب بنانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جس سے محبت کی اسی نے دھوکہ دیا، بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر وزارت عظمیٰ سے نکال دیا گیا ، میاں نواز شریف نہ صرف صادق اور امین ہیں بلکہ معصوم بھی ہیں ،ملاقات میں بلدیاتی نمائندوں نے اپنی یوسی کے مسائل سے آگاہ کیا تو مریم نواز نے ان کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اور حلقہ کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ، اجلاس میں بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں