میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کو پھر لالی پاپ دیدیا

وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کو پھر لالی پاپ دیدیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت) وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کو ایک مرتبہ پھیر لالی پاپ دیدیا کراچی کے مسائل اور ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبات سے متعلق کوئی بھی مسئلہ حل کرنے کے بجائے ایک بار پھر صرف یقین دہانیاں اور دوبارہ ملاقات کرنے کا وعدہ کر لیا۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر متعلقہ حکام سے مردم شماری پر تحفظات اور نئی حلقہ بندیو ں، کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید نہ کرنے سمیت دیگر مسائل سمیت کوئی ایک مطالبہ بھی منظور نہیں کروا سکی ہے اور اب جبکہ حکومت اور اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے کو ہے حکومت آخری مرحلے میں بھی ایم کیو ایم پاکستان کو صرف لالی پاپ دے رہی ہے اور کوئی مسئلہ حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنے کو تیار نہیں واضح رہے کہ حکومت اکتوبر یا نومبر میں الیکشن کرانے کے لئے تیار ہے اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ یہ اعلان کرچکے ہیں کہ الیکشن پرانی مردم شماری اور پرانی حلقہ بندیوں کے مطابق ہی ہوں گے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان نئی مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کے مطابق الیکشن کروانے کا مطالبہ کر رہی ہے واضح رہے اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان پرانی حلقہ بندیوں کو بنیاد بنا کر بلدیات الیکشن کا بائیکاٹ کرچکی ہے الیکشن کمیشن نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر نئی حلقہ بندیاں کی گئیں تو ان میں چار سے چھ ماہ لگیں گے اس لئے پرانی حلقہ بندیوں پر ہی الیکشن کرائیں جائیں گے جس کے نتیجے میں ہوسکتا ہے ایم کیو ایم پاکستان ایک بار پھر قومی الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے تاہم وزیراعظم کی جانب سے اخری روز میں ایم کیو ایم پاکستان کو الیکشن کے انعقاد اور دیگر معاملات میں اعتماد میں لینے کی یقین دہانی صرف لالی پاپ ہی قرار دی جاسکتی ہے حکومت اس حوالے سے بالکل سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی خصوصا کے الیکٹرک کے لائسنس میں توسیع کر کے حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان کو پیغام دیدیا ہے کہ وہ اس حوالے سے بھی ان کا کوئی مطالبہ تسلیم کرنے کا تیار نہیں تاہم اب پیر کے روز ایم کیو ایم پاکستان کے طفد کی وزیرتوانائی کے ہمراہ کے الیکٹرک کے حکام سے ملاقات میں کے الیکٹرک کو کراچی کے شہریوں پر عذاب جاری رکھنے پر ہی اکتفا کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں