میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی پور میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، بھارتی ادارہ برائے انسانی حقوق بھی پھٹ پڑا

منی پور میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، بھارتی ادارہ برائے انسانی حقوق بھی پھٹ پڑا

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

منی پور میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارتی ادارہ برائے انسانی حقوق بھی پھٹ پڑا،نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے منی پور میں جاری خانہ جنگی، نسلی فسادات اور انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر مودی سرکار کو مورد الزام ٹھہرا دیا۔ نیشنل ہیومن رائٹس کمیٹی نے کہا کہ حکومت سے کاروائیوں کے تمام مطالبے زیر التوا ہیں، مودی سرکار تشدد کے بڑھتے واقعات کو ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں، منی پور میں لمبے عرصے سے تشدد، قتلِ عام اور اجتماعی زیادتیاں بلا خوف و خطر جاری ہیں۔نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے مودی سرکار سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تمام شکایات پر رپورٹ بھی طلب کر لی۔ نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے کہاکہ حکومت فسادات میں مارے جانے والوں کے لواحقین کو معاوضہ، دوبارا بحالی اور ملازمتیں فراہم کرے۔رواں ہفتے امریکی محکمہ خارجہ نے منی پور میں دو خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور برہنہ مارچ کے دلخراش واقعے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا ،منی پور میں جاری خانہ جنگی کے باعث اب تک 200 سے زائد لوگ ہلاک جبکہ ایک لاکھ دربدر ہو چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں