میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مویشی دوست منڈی کے راستے محفوظ،24 گھنٹے سیکورٹی الرٹ ہے ،ایڈ منسٹریٹر

مویشی دوست منڈی کے راستے محفوظ،24 گھنٹے سیکورٹی الرٹ ہے ،ایڈ منسٹریٹر

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

27 روز قبل لگنے والی مویشی دوست منڈی کے آفریدی کیٹل اورسفائر بلاکس جگمگا اٹھے

عید قربان میں باقی 12 دن رہ گئے،نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی کو سجے باقاعدہ 27 روز ہوگئے،جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، رات بھر آفریدی کیٹل اور سفائر سمیت وی وی آئی پیز بلاکس جگمگا اٹھے،دودھ پینے اور میوے کھانے والے کالو کی دھوم ہر کیمرے کی آنکھ کو کالو کی تلاش ہے،مویشی دوست منڈی کے پر امن ماحول میں پہلے دن سے جانوروں کی خرید و فروخت جاری ہے یہی وجہ ہے کہ کراچی کے لوگ اپنی فیملیز کے ہمراہ یہاں آرہے ہیں انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر مویشی دوست منڈی کی چمک دمک کو دیکھ کر پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے گزشتہ رات سرجانی مویشی منڈی میں جانور لٹنے کے واقعے کا نادرن بائی پاس مویشی منڈی سے جوڑنے کی کوشش کی گئی اس واقعہ کا نادرن کوئی تعلق نہیں،سوشل میڈیا پر وائرل یہ واقعہ سرجانی مویشی منڈی کا ہے جو ہمارے زیر کنٹرول نہیں،ایس ایچ او سرجانی محمد علی نیبھی اس واقعے کی وضاحت کی اور کہا کہ سرجانی سے چھینے گئے جانور پولیس نے برآمد کرلے اسداللہ نامی بیوپاری کے حوالے کردیئے جبکہ ایڈمنسٹریٹرشہاب علی کا کہنا تھا کہ نادرن بائی پاس مویشی منڈی آنیوالے راستوں پر بھی 24 گھنٹے پولیس اہلکار تعینات ہیں ایک ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکاروں پر مشتمل ایک فول پروف سیکورٹی سسٹم موجود ہے نہ صرف بیوپاری بلکہ شہری بھی محفوظ ہیں،مویشی منڈی میں مختلف بینکٓس کی اے ٹی ایم مشنیں لگی ہیں،بیوپاری اور شہری اے ٹی ایم سے رقم نکلوا اور جمع بھی ہراسکتے ہیں،جانور خریداری کے لیے نادرن بائی پاس مویشی منڈی شہریوں کی پہلی ترجیح ہے شہری کسی بھی خبر سے متعلق پروپیگنڈہ پر کان نہ دھریں انتظامیہ سے رابطہ کریں،،ایڈمنسٹریٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر سے آنے والے جانوروں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوچکی ہے،مویشی منڈی میں 3 سے 4 لاکھ مال مویشی رکھنے کی گنجائش ہے پہلے کی بہ نسبت قربانی کے جانور خریداری میں تیزی آچکی ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں