میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حوثیوں کے ٹھکانوں پر نئے امریکی و برطانوی حملے

حوثیوں کے ٹھکانوں پر نئے امریکی و برطانوی حملے

جرات ڈیسک
منگل, ۲۳ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

امریکہ اور برطانیہ نے منگل کو علی الصباح یمن کے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق امریکی دفاعی حکام نے کہا کہ حملوں میں حوثیوں کے آٹھ مقامات پر متعدد اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں زیرِ زمین اسٹوریج کی سہولت کے ساتھ ساتھ میزائل لانچنگ سائٹس اور حوثیوں کی نگرانی کی صلاحیتوں سے منسلک دیگر مقامات شامل ہیں۔ان حملوں کا مقصد بحیر احمر میں بین الاقوامی تجارت کی راہ میں رکاوٹ بننے والے حوثیوں کی مشرقِ وسطی میں تجارتی بحری جہازوں پر حملے کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔ایک سینئر امریکی فوجی اہلکار نے بتایا کہ حملے کے مقامات کو جان بوجھ کر ہتھیاروں کے نظام کو نشانہ بنانے کے لیے منتخب کیا گیا تھا تاکہ ہلاکتوں میں اضافہ نہ ہو۔اہلکار نے اندازہ لگایا کہ زیرِ زمین ذخیرہ کرنے کی سہولت میں 11 جنوری کو ہونے والے حملوں کے پہلے دور میں مارے جانے والے مقامات کے مقابلے میں "زیادہ جدید روایتی ہتھیار” موجود تھے۔امریکہ اور برطانیہ نے ایک بیان میں کہاکہ "یہ درست حملے، حوثیوں کے غیر قانونی، خطرناک اور غیر مستحکم کرنے والے اقدامات کے جواب میں ہیں۔”


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں