میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نظروں کو دھوکا دینے والے ڈیزائن سے 60 سائیکل سوارزخمی

نظروں کو دھوکا دینے والے ڈیزائن سے 60 سائیکل سوارزخمی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

گزشتہ سال شہر برسٹل کے قریب سائیکل سواری کیلئے بنائی گئی لین نے 60 سواروں کو زخمی کردیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق کینشام ہائی اسٹریٹ پر ایک سائیکل لین نظری دھوکا پیدا کر رہی ہے اور سائیکل سواروں کو گرا کر زخمی کرنے کا موجب بن رہی ہے۔سائیکل سواروں نے بتایا کہ لین کے ایک طرف سرمئی رنگ کا چھوٹا فٹ پاتھ ہے اور دوسری طرف سفید رنگ کی لائن بنائی گئی ہے جو بظاہر لین کا حصہ لگ رہی ہیں اور سواروں کو اس بات پر قائل کر رہی ہیں کہ سطح برابر ہے۔اس حوالے سے اب تک 21 افراد نے سائیکل لین تیار کرنے والی باتھ اور نارتھ ایسٹ سمرسیٹ کونسل کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک مقامی کونسلر نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر لین کا ڈیزائن ٹھیک نہ کیا گیا تو اس کی وجہ سے کوئی سائیکل سوار مہلک طریقے سے بھی زخمی ہو سکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں