میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیرِ اعظم کا عوام کیلئے عید کا تحفہ،یکم مئی سے ملک میں لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کے ہدایت

وزیرِ اعظم کا عوام کیلئے عید کا تحفہ،یکم مئی سے ملک میں لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کے ہدایت

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عوام کیلئے عید کا تحفہ دیتے ہوئے یکم مئی سے ملک میں لوڈ شیدنگ مکمل ختم کرنے کے ہدایت کی ہے ۔ منگل کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ پر اعلی سطح کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں بتایاگیاکہ ایک سال سے زائد عرصے سے بند پڑے 27 بجلی گھروں میں سے 20 کو فعال بنا دیا گیا،20 بجلی گھروں کے دوبارہ چلنے سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔اجلاس کو بتایاگیاکہ گزشتہ حکومت نے چار سال میں بجلی گھروں کیلئے ایندھن نہیں خریدا، موجودہ حکومت نے صرف دو ہفتے میں نہ صرف ایندھن کا انتظام کیا بلکہ ان بجلی گھروں سے بجلی کی پیداوار بڑھا کر لوڈ شیڈنگ کا سدِ باب بھی کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم کو بتایاگیاکہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار تقریباً 18500 میگاواٹ ہے، طلب کے لحاظ سے بجلی کا شارٹ فال 500 سے 2000 میگاواٹ ہے۔ بتایاگیاکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو حکومت سنبھالتے ہی بریفنگ دی گئی تھی کہ 27 بجلی گھر ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے یا دیگر تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے بند پڑے ہیں۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ گزشتہ حکومت کا بجلی گھر چلانے کیلئے ایندھن کی بروقت فراہمی کا منصوبہ نہ ہونا ہے۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ لوڈ شیڈنگ کی دیگر وجوہات میں ایندھن فراہمی میں مسائل، بجلی گھروں کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال میں مجرمانہ غفلت ہے،وزیرِ اعظم نے منصب سنبھالتے ہی فی الفور ان بجلی گھروں کو فعال بنانے کی ہدایات جاری کی تھیں، اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کو تقسیم کار کمپنیوں کے خسارے میں جانے والے فیڈرز کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں