میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کی ٹیچر کو اغوا کرنے کی کوشش

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کی ٹیچر کو اغوا کرنے کی کوشش

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

کندھ کوٹ میں پولیس سے بے خوف ڈاکووں کی ایک اور اسکول ٹیچر کو اغوا کرنے کی کوشش سامنے آئی ہے۔اغوا میں ناکامی پر ڈاکووں نے اسکول ٹیچر عبدالرحیم باجکانی اور اس کے والد کو زخمی کردیا، زخمی استاد نے کچے کے اسکولوں میں پڑھانے والے ٹیچرز کو تحفظ دینے کا مطالبہ کردیا۔کندھ کوٹ میں ہی چند روز قبل پرائمری ٹیچر اللہ رکھیو نندوانی کو قتل کیا گیا تھا۔ٹیچر کے قتل میں ملوث ڈاکووں کی گرفتاری کے لیے پولیس اور رینجرز کا آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے۔آپریشن کے دوران قتل کے ملزم صدام نندوانی کے گینگ کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کردیا گیا۔یس ایس پی کندھ کوٹ نے عزم ظاہر کیا کہ اللہ رکھیو نندوانی کے قاتلوں کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی تک آپریشن جاری رہیگا۔پنجاب کے ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا، ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار بھی زخمی ہوگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں