میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پیپلزپارٹی کی الیکشن مہم تیز

مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پیپلزپارٹی کی الیکشن مہم تیز

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کی الیکشن مہم تیز تر ہوگئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کراچی کے صدر سعید غنی ، خواتین صدر شاہدہ رحمانی ، جنرل سیکریٹری سندھ و سینیٹر وقار مہدی کا کراچی کے پی پی پی کے کیمپوں کا دورہ ، امیدواروں کے ساتھ جاری مہم کا جائزہ لیا ۔آصف خان ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات و امیدوار قومی اسمبلی ، حاکم جسکانی کے ہمراہ اسکیم تینتیس ، سوسائٹیز کے دورے ، لکھمیر گبول ،راحیل میمن ، اقبال ساند، سرور خان غازی،شہنیہ خانزادہ ، سائرہ سجاد، بشیر خاصخیلی ، خدیجہ چانڈیو بھی ہمراہ تھے۔ جلسوں اور کیمپوں پر جیالوں اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ جیالوں کی جیت نظر آرہی ہے۔ گرومندر پر خواتین کا بڑا جلسہ اٹینڈ کرکے آرہا ہوں ، کراچی میں ہر جگہ پی پی پی چھائی ہوئی ہے۔ ہم پر الزامات اور ہمارے خلاف اتحاد بنانے والے دیکھ لیں ۔ ہم عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ ہیں ۔ دھمکیاں دے کر پی پی پی کو دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔انہوں نے بھی خطاب کیا، سعید غنی نے کہا کہ ہم چیئرمین بلاول بھٹو کو سرپرائز دیں گے۔ وقار مہدی نے کہا کہ کراچی میں اب ایم کیو ایم کا کنٹرول نہیں رہا ۔ فلاپ جلسے کے بعد واضع ہوگیا کہ ہم ہی کراچی کے عوام کی چوائس ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں