میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان سے کوئی رعایت نہیں کرنی‘نواز شریف‘فضل الرحمن

عمران خان سے کوئی رعایت نہیں کرنی‘نواز شریف‘فضل الرحمن

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

 

سابق وزیراعظم نواز شر یف اورمولانا فضل الرحمان نے اتفاق کیا ہے کہ تحریک انصاف کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنائی جائے،آئین پامال کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے، کرپشن اور معاشی تباہی جیسے حقائق کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماوں نے تحریک انصافف (پی ٹی آئی) کی سیاست کا مقابلہ کرنے کے لئے جارحانہ حکمت عملی اپنانے پہ اتفاق کیا ہے، سیاسی اور معاشی حکمت عملی سے متعلق میاں نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کی پروگریسو تجاویز سے مکمل اتفاق کیا ہے۔ دونوں رہنماوں نے پنجاب کے معرکہ کے بعد مہنگائی کو کم کرنے کے لئے تیل اور بجلی سستی کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ آئین پامال کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔دونوں رہنماوں نے سابقہ دور میں ہونے والی بے رحمانہ کرپشن اور معاشی تباہی جیسے حقائق کو عوام کے سامنے لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ٹیلی فونک رابطہ کے دوران دونوں رہنماوں کے درمیان پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب اور سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات بے نتیجہ ہونے کے اسباب پر بھی غور کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں