میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، مرکزی ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، مرکزی ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم

جرات ڈیسک
پیر, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے مرکزی ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ڈیبٹ آفس کے قیام کا مقصد قرضوں کی مینجمنٹ اور ادائیگیوں کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ہنگامی حکمت عملی تیار کرنا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیبٹ آفس کے قیام سے قرضوں کی مینجمنٹ میں بہتری آئے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیبٹ آفس سے ہنگامی ذمہ داریوں اور سرکاری اداروں کے ذمے قرضوں کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض ادائیگی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی حکمت عملی بنائی جائے گی، میڈیم ٹرم ڈیبٹ مینجمنٹ اسٹریٹجی پر عمل کیا جائے گا، اس سے قرضوں سے متعلق حکمت عملی سالانہ بنیاد پر اپ ڈیٹ ہو سکے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں