میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کمسن بچے کی حاضر دماغی نے ماں کو اونچائی سے گرنے سے بچالیا

کمسن بچے کی حاضر دماغی نے ماں کو اونچائی سے گرنے سے بچالیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کمسن بچے کی عقلمندی سے ماں کو اونچائی سے گرنے سے بچانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماں اور بیٹے کی دلچسپ ویڈیو کو بھارتی پولیس سروس کے افسر دیپانشو کابرا نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون بلند سیڑھی پر کھڑے ہوکر گیراج کا دروازہ ٹھیک کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ اچانک سیڑھی گرجاتی ہے۔بچہ خاتون کے پیچھے کھڑا ہوتا ہے جو ماں کو ہوا میں لکٹا دیکھ رہا تھا پھر اچانک دوڑا اور ا?ہستہ ا?ہستہ سیڑھی کو اٹھا کر دوبارہ ماں کے قریب کھڑا کیا، خاتون نے فوراً ہی سیڑھی میں اپنی ٹانگیں پھنسائی تاکہ گرنے سے بچ سکے۔ ویڈیو کو اب تک 56 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں، 3 ہزار صارفین نے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا جب کہ متعدد افراد تبصروں میں بچے کی تقریف کررہے ہیں اور ہیرو قرار دے رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں