میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سب سے طاقت ور فرعون کی سائنسی تصویر بنا دی گئی

سب سے طاقت ور فرعون کی سائنسی تصویر بنا دی گئی

جرات ڈیسک
پیر, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

قدیم مصر کے سب سے طاقتور فرعون رامسس دوم کا چہرہ 3200 سال بعد جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے منظرِ عام پر لایا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مصر اور انگلینڈ کے سائنس دانوں کے اشتراک سے تھری ڈی ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے فرعون کے چہرے کے نقوش دوبارہ تشکیل دیے گئے۔ سائنسدانوں نے فرعون کے چہرے کے نقوش کو دوبارہ تشکیل دینے کے بعد اس کی عمر کو تقریبا نصف صدی تک کم کیا تاکہ اس دور کا چہرہ واضح کیا جائے جس وقت اس کی حکمرانی عروج پر تھی۔ اس طرح جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سامنے آنے والی یہ فرعون کی پہلی سائنسی تصویر ہے جو اس کی حقیقی کھوپڑی کے سی ٹی اسکین کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ فرعون کی کھوپڑی کا تھری ڈی ماڈل قاہرہ یونیورسٹی کی سحر سلیم نے بنایا ہے۔سحر سلیم کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے فرعون کی جو تصویر سامنے آئی وہ جاذبِ نظر تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں