میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کردستان کے خلاف جنگ برسوں جاری رہ سکتی ہے ، ایران کی دھمکی

کردستان کے خلاف جنگ برسوں جاری رہ سکتی ہے ، ایران کی دھمکی

منتظم
اتوار, ۸ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

شمالی عراق کے عوام خود مختاری سے کیا چاہتے ہیں ؟ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری کا استفسار
ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری نے عراقی کردستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر خود مختاری ریفرینڈم کے نتائج نافذ کیے گئے تو ایسی صورت میں شروع ہونے والی جنگ برسوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ایرانی ٹی وی کے مطابق اپنے خطاب میں باقری کا کہنا تھا کہ اس ریفرینڈم کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کھڑے ہیں۔ باقری نے استفسار کیا کہ شمالی عراق کے عوام خود مختاری سے کیا چاہتے ہیں ؟۔باقری کے مطابق یہ لوگ اپنی سرزمین پر سیادت چاہتے ہیں وہ ابھی ان کے پاس ہے۔ یہ لوگ فوج چاہتے ہیں وہ ان کے پاس ہے۔ یہ لوگ مال چاہتے ہیں تو وہ بھی تمام عراقی عوام سے زیادہ ان کے پاس موجود ہے۔ ان کے پاس وہ سب کچھ ہے جو وہ چاہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں