میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کا زلفی بخاری کی زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ، اشتہار جاری

نیب کا زلفی بخاری کی زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ، اشتہار جاری

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر کوارڈ انویسٹی گیشن ونگ کے احکامات پر کی جا رہی ہے، نیلامی یکم اکتوبر کو ہوگی
نیلام کی جانیوالی اراضی میں ایک رقبہ 771 کنال 9 مرلے اور دوسرا رقبہ 25 کنال 7 مرلے پر مشتمل ہے

قومی احتساب بیورو (نیب) نے زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اشتہار جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جنڈ ضلع اٹک نے باضابطہ نیلامی کا اشتہار بھی جاری کردیا، جس کے تحت نیلامی یکم اکتوبر کو دن 11 بجے میونسپل دفتر جنڈ میں ہوگی۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء کے کلاف یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر کوارڈ انویسٹی گیشن ونگ کے احکامات پر کی جا رہی ہے، زلفی بخاری کی نیلام کی جانے والی اراضی میں ایک رقبہ 771 کنال 9 مرلے اور دوسرا رقبہ 25 کنال 7 مرلے پر مشتمل ہے۔بتایا جارہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کے اشتہاری ملزمان میں فرحت شہزاد عرف فرح گوگی بھی شامل ہیں، جنوری 2024ء میں عدالت نے عرف فرح گوگی، زلفی بخاری اور شہزاد اکبر سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا تھا، حال ہی میں موہڑہ نوربنی گالا میں 405 کنال زرعی اراضی فی کنال 34 لاکھ 20 ہزار میں نیلام کی گئی، کلب روڈ کے سولہ کنال کے موٹل کے پلاٹ اور دو سواڑتالیس کنال زرعی زمین کی بولی میں کسی نے حصہ نہیں لیا، اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ عزیر علی خان اور دیگر کمیٹی ممبران کی موجودگی میں نیلامی ہوئی۔اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ کی جانب سے نیلامی کے جاری اشتہار میں کہا گیا تھا کہ نیلامی میں موضع موہڑہ نور کی جائیداد کو پیش کیا جائے گا، نیلامی میں 248 کنال 8 مرلے رقبہ اور 405 کنال 3 مرلے رقبہ نیلام کیا جائے گا، نیلامی میں حصہ لینے والے افراد کیلئے 50 لاکھ روپے کا پیآرڈر چیٔرمین نیب کے نام جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا، مذکورہ شخص نیلامی میں حصہ لینے سے پہلے جائیداد کا دورہ کرسکتا ہے، متعلقہ پٹواری نیلامی میں حصہ لینے والوں کو تمام تفصیلات فراہم کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں