میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ لائیو اسٹاک ، فشریز میں کروڑوں کی بدعنوانی عیاں

محکمہ لائیو اسٹاک ، فشریز میں کروڑوں کی بدعنوانی عیاں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

(رپورٹ :شاہنواز شاہنواز خاصخیلی) محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز میں کروڑوں روپے کی کرپشن، میسرز رانا اینڈ سنز اور میسرز انصاری کو کو کروڑوں روپے کے ٹھیکے قواعد و ضوابط کے خلاف دئے گئے، ڈیری شیڈ کی تنصیب میں بھی خرد برد، تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز میں کروڑوں روپے کے ٹھیکے قواعد و ضوابط کے خلاف چہیتے ٹھیکیداروں کو دینے کا انکشاف ہوا ہے، آڈیٹر جنرل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر فشریز حیدرآباد کی جانب سے مالی سال 2022-2021ع میں رانا اینڈ سنز کو 44 ملین کے ٹھیکے دئے گئے، قواعد و ضوابط کے مطابق کمپنی کے بینک اسٹیٹمینٹ 50 فیصد سے زیادہ ہونک چاہیے لیکن کمپنی کی جانب سے جمع کردہ بینک اسٹیٹمینٹ میں کلوزنگ رقم صرف 43 ہزار556 روپے تھے اس سے ظاہر ہوتا ہے ٹھیکیدار پر نوازش کرتے ہوئے چار کروڑ چالیس لاکھ کے ٹھیکے دئے گئے، آڈٹ رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر اینمیل ہسبنڈری حیدرآباد کی جانب سے ایک ہی ٹھیکیدار میسرز انصاری اینڈ کو کو کوٹیشن کے بنیاد پر ڈیری فارمز پر شیڈ تنصیب کرنے کیلئے 48 ملین کا ٹھیکہ دیا گیا اور انصاری اینڈ کو، کو چار کروڑ 86 لاکھ 76 ہزار کی رقم جاری کی گئی، میسرز انصاری کو سیپرا رولز کے خلاف مارکیٹ ریٹ لئے بغیر ٹھیلہ دیا گیا، آڈٹ رپورٹ میں مامرے کی تحقیقات کرکے ذمہ دار افراد کے تعین کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں