میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیرخزانہ اسحاق ڈار احتساب عدالت میں حاضر، کل فرد جرم عائد ہوگی

وزیرخزانہ اسحاق ڈار احتساب عدالت میں حاضر، کل فرد جرم عائد ہوگی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں نیب کو چکر دے کر اچانک احتساب عدالت میںحاضر ہو گئے اور احتساب عدالت نے نیب پراسیکوٹر کی گرفتاری کے حوالے سے استدعا مسترد کر دی ، کیس کی سماعت روزانہ ہوگی۔ تفیصلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر بنائی گئی جی آئی ٹی کی تحقیقات کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف غیر قانونی ا ثاثہ جات بنائے جانے کے حوالے سے نیب حکام کی جانب سے احتسا ب عدالت میںریفرنس دائر کیا گیا جس کی نگرانی عدالت عظمیٰ کے جج کر رہے ہیں کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی دوران سماعت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پیشی کے موقعے پر نیب پراسیکوٹر اس وقت منہ دیکھتے رہ گئے جب اچانک لندن سے واپسی پر وزیر خزانہ احتساب عدالت پہنچ گئے جس پر نیب پراسیکوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ہم نے لاہور اسلام آباد میں ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے، لیکن ملزم آج اچانک پیش ہوگئے، ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں جس پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ ملزم سے حفاظتی مچلکے لے لیتے ہیں آئندہ سماعت پر فرد جر م عائد کر دیں گے۔ دوران سماعت استفعیٰ کے متعلق سوالات پر وزیر خزانہ خاموش رہے بعدازاں اسحاق ڈار کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے کے حوالے سے سات دن کا ٹائم دینے کی استدعا کی گئی، عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 50لاکھ کے حفاظتی مچلکے جمع کروانے اور ملزم کی حاضری رجسٹرڈ پرلگوانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید ستائیس ستمبر تک ملتوی کر دی ۔بعدا زا ں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عدالتی حکم کی تعمیل کی اور پیش ہوئے ہیں 27ستمبر کا دن فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت کے لئے مقرر کیا گیا ہے، قانونی تقاضوں کے مطابق سات دن کا وقت ملناچاہیے تھا آئندہ سماعت پر حفاظتی مچلکے جمع کروا ئیں گے، پلی بار گین کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل کا کہنا تھا کہ پلی بار گین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پلی بار گین کبھی نہیں ہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں