شنگھائی تعاون اجلاس ،پاکستان کی بھارتی وزیراعظم کو دعوت
ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
پاکستان نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دے دی۔بھارت کی جانب سے اس دعوت نامے پر فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ اس سال 15 سے 16اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کی چیئرمین شپ اس بار پاکستان کے پاس ہے ۔آخری بار 2015میں بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔