میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے کمیٹی قائم کر دی

کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے کمیٹی قائم کر دی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

کمشنر راولپنڈی کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے کمیٹی قائم کر دی۔تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیشن کے اراکین شریک ہوئے ۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر غور وغوض کیا گیا اور ان الزامات کی چھان بین کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی کی صدارت سینئر ممبر الیکشن کمیشن کریں گے جبکہ کمیٹی میں سیکرٹری، اسپیشل سیکرٹری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قانون شامل ہوں گے ۔یہ کمیٹی راولپنڈی کے ڈی آر او اور متعلقہ آر اوز کے اس سلسلے میں بیانات قلمبند کرے گی اور تین دن میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کمشنر راولپنڈی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور دیگر قانونی کارروائی کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں