میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاسی ہلچل وائس آف کراچی کے نام سے نئی جماعت کی انٹری کی تیاری

سیاسی ہلچل وائس آف کراچی کے نام سے نئی جماعت کی انٹری کی تیاری

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وائس آف کراچی کے نام سے شہری سیاست میں نئی جماعت کی انٹری کی تیاری کرلی گئی، ایم کیو ایم رہنما واسع جلیل نے امریکا سے پیغام جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما واسع جلیل کا کہنا ہے کہ مہاجر حقوق کے لیے گرینڈ الائنس بنائیں گے، پیپلزپارٹی مہاجر قوم کے خلاف مذموم سازشیں کرتی ہے، پاکستان ہمارا وطن ہے واپس آکر کردار ادا کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ چیئرمین وائس آف کراچی ندیم نصرت نے گرینڈالائنس کے قیام کی بات کی ہے، شہری سندھ اور مہاجرقیادت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی بات کی ہے، ندیم نصرت نے گرینڈ الائنس کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی بات کی ہے، اس معاملے پر اراکین سے جو رابطے ہوئے ہیں ان کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 72 سال میں سندھ میں بسنے والوں کا استحصال کیا گیا، پیپلزپارٹی سندھ میں رہنے والوں کا استحصال کررہی ہے، سندھ میں بسنے والوں کا استحصال کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔واسع جلیل نے کہا کہ مہاجر قوم کو تیسرے درجے کا شہری بنانے کیلئے پیپلزپارٹی مذموم سازشیں کرتی رہتی ہے، تعلیم، روز گار، کوٹہ سسٹم میں استحصال مکمل طور پر نظر آرہا ہے۔سابق ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ وائس آف کراچی کی ٹیم بہت جلد قوم کو اس متعلق آگاہ کرے گی، میری پاکستان واپسی سے متعلق پروپیگنڈا کیا گیا، یقیناً ہم پاکستان آئیں گے، ہم پاکستان آئیں گے اور وائس آف کراچی کے پلیٹ فارم سے آئیں گے۔واسع جلیل نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے، اس کی تعمیر اور ترقی میں کردار سے کوئی نہیں روک سکتا، ندیم نصرت کا ایک پلیٹ فارم پر آنا اور متفقہ لائحہ عمل دینا وقت کی ضرورت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں