میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیروزپور روڈ پر ہونے والے حالیہ خودکش حملے کا ذمہ دار ایک نیا گروپ ہے‘ انکشاف

فیروزپور روڈ پر ہونے والے حالیہ خودکش حملے کا ذمہ دار ایک نیا گروپ ہے‘ انکشاف

منتظم
بدھ, ۲۶ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

بم دھماکا طالبان اسپیشل گروپ(ٹی ایس جی)کی جانب سے کیا گیا جن کے پاس اعلیٰ تربیت یافتہ خود کش بمبار موجود ہیں‘ میڈیا رپورٹ
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور کے فیروزپور روڈ پر ہونے والے حالیہ خودکش حملے کا ذمہ دار ایک نیا گروپ ہے، جو کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہی تعلق رکھتا ہے۔میڈیا رپورٹ میں ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ لاہور میں ارفع کریم آئی ٹی ٹاور کے قریب ہونے والا بم دھماکا طالبان اسپیشل گروپ(ٹی ایس جی)کی جانب سے کیا گیا جن کے پاس اعلیٰ تربیت یافتہ خود کش بمبار موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری ٹی ٹی پی سے علیحدگی اختیار کرنے والے گروپ جماعت الاحرار نے قبول کی تھی۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ابھرتے ہوئے ٹی ایس جی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تشویش پیدا کردی ہے جسے وہ ایک نئے چیلنج کے طور پر دیکھ رہے ہیں، ان ٹی ایس جی کمانڈوز کو بڑے اور مہلک حملوں کے لیے تربیت دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ خود کش حملہ آور کو اس کے سہولت کار مذکورہ مقام پر کسی رکشہ یا دیگر گاڑی میں لے کر آئے ہوں۔پولیس افسر نے بتایا کہ حملے کے وقت جائے وقوعہ کے قریب موجود ایک سی سی ٹی وی کیمرہ کام نہیں کررہا تھا جس کی وجہ سے خود کش بمبار کے سہولت کاروں کی نشاندہی ممکن نہیں تاہم خود کش بمبار کے جسمانی اعضا ء کو فرانزک کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں