میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گرد اسرائیل کے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے، 12 فلسطینی شہید

دہشت گرد اسرائیل کے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے، 12 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

متعدد زخمی ہو گئے، علاقے میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار ، وزارتِ داخلہ
غزہ سٹی ،خان یونس میںفضائی حملوں میں 6 پولیس اہلکارشہید ہوگئے،عینی شاہدین

دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری رہے،غزہ میں صیہونی فورسز کے حملوں میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 12 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔یہ واقعات ایسے وقت پیش آئے ہیں جب علاقے میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار ہے، غزہ سٹی میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں تین افراد جاں بحق ہوئے، جن میں دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔شمالی علاقے بیت لاہیا میں ٹینک سے گولہ باری کے نتیجے میں مزید دو افراد جام شہادت نوش کر گئے جبکہ جنوبی شہر خان یونس میں ایک حملے میں سات فراد جاں بحق، جن میں چار پولیس اہلکار شامل ہیں۔غزہ کی وزارتِ داخلہ کے مطابق حملوں میں پولیس فورس کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا، عینی شاہدین نے بتایا کہ خان یونس میں حملہ ایک شادی ہال کے قریب موجود پولیس گاڑی پر کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں