میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ لیبر ، سیسی افسران کے دو طاقتور گروپ لڑ پڑے

محکمہ لیبر ، سیسی افسران کے دو طاقتور گروپ لڑ پڑے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ لیبر کے ماتحت ادارے سیسی میں غیر قانونی ترقیوں و کرپشن کا معاملہ اٹھانے پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن زاہد بٹ کی ممبر گورننگ باڈی محمد خان ابڑو کو دھمکیاں، محمد خان ابڑو کی مدیت میں زاہد بٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق محکمہ محنت کے ذیلی ادارے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) میں محمد خان ابڑو نے بطور میمبر گورننگ باڈی سمیت دیگر ممبران کے مشترکہ دستخطوں سے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن زائد بٹ سمیت دیگر افسران کی گریڈ 19 سے 20 میں غیر قانونی اپگریڈیشن/ پرموشن، ویجلینس اینڈ سروے سیل کی کارکردگی، ان کے کمپنیوں کے آڈٹ و دیگر اہم معاملات کے حوالے سے کمشنر سیسی کو درخواست جمع کروائی تھی، جس میں صوبائی وزیر محنت سندھ اور کمشنر سیسی سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ گورننگ باڈی کا اجلاس جلد از جلد طلب کیا جائے اور ان معاملات کو ایجنڈے میں رکھا جائے، یاد رہے کہ سیسی کی گورننگ باڈی کا اجلاس گذشتہ 9 ماہ نہیں ہوا، عموماً دو تین ماہ میں ایک اجلاس منعقد ہو جاتا ہے ، گزشتہ روز اس درخواست کے جمع ہونے کے بعد محمد زاہد بٹ اور محمد خان ابڑو کے درمیان تلخ کلامی اور کشیدگی ہوگئی جس کے بعد محمد خان ابڑو نے گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ نمبر 264/24 درج کروایا ہے ، جس میں انھوں مقدمے میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن زاہد بٹ کو نامزد کرتے ہوئے مقدمے میں ان پر حملہ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کی دفعات 505B, 504, 337Ai شامل کی ہیں اطلاعات ہیں کہ زاہد بٹ نے اس مقدمہ میں آج اپنی حفاظتی ضمانت کروا لی ہے ۔ واضح رہے سیسی کمشنر سلیم رضا کھوڑو نے محمد زاہد بٹ۔ سہیل احمد خان اور مس امبرین کامل کو ڈائریکٹر سے سینئر ڈائریکٹر کے طور پر ترقی دی جس پر سیسی کے گورننگ باڈی سمیت سیسی کے افسران کو شدید اعتراضات تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں