میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی بنائے گی، عمران خان

سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی بنائے گی، عمران خان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی بنائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں پارٹی کے سوشل میڈیا کارکنوں سے ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک چلانا موجودہ حکمرانوں کے بس کے بات نہیں ہے ، یہی وجہ ہے کہ ملکی حالات تباہی کی طرف جا رہے ہیں کیوں کہ جن کے ہاتھ میں باگ ڈور دی گئی ہے وہ معیشت نہیں سنبھال سکتے، ملکی مسائل کا واحد حل صاف وشفاف انتخابات ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی زندگی میں ہمت نہیں ہاری کیوں کہ انسان کو کسی مقصد کے لیے پیدا کیا گیا ہے، اس لیے اس مقصد کو پہچانیں اور حاصل کریں۔ ادھر سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ عمران خان کو ایسے نکالا کہ 6 ماہ بعد بھی بنی گالہ سے چیخیں سنائی دیتی ہیں، جب بھی انتخابی مقابلہ ہوگا تو سلیکٹڈ اور کٹھ پتلیوں کو شکست ہوگی، عمران خان کی نفرت کی سیاست نے معاشرے کو بہت نقصان پہنچایا، جمہوریت خطرے میں تھی تو پیپلزپارٹی نے ملک کو بچایا تھا اور مستقبل میں بھی پیپلزپارٹی کی ملک کو بچائے گی۔انہوں نے کراچی میں بلدیاتی امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارے مسائل سے نکلنے کا واحد حل اور منشور قائد عوام ذوالفقار بھٹو اور محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کا منشور ہے، روٹی کپڑا مکان ہے، پیپلزپارٹی کی سیاست برابری اور مساوات کی سیاست ہے، میں جب کراچی کی کسی میٹنگز میں شریک ہوتا ہوں تو عوام کو نظر آئے گا کہ کون سی جماعت عوام کی اور یکجہتی کی جماعت ہے، کون سی جماعت ہرشعبے کی نمائندگی کرتی ہے، وہ ایک ہی جماعت پیپلزپارٹی ہے، دوسری جماعتیں جو نفرت کی سیاست پر یقین رکھتی ہیں، وہ کہتی ہیں کراچی ایک زبان اور ایک سوچ رکھنے والوں کا ہے لیکن پیپلزپارٹی کہتی ہے کراچی شہر ہر زبان بول نے والوں کا شہر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں