میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کے انعقاد کا معاملہ،کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہوگیا ۔پارٹی ترجمان کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا وقت 25 فروری سہ پہر تین بجے تک تھا۔ بانی چیئرمین کے نامزدکردہ امیدوار برائے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے انٹراپارٹی انتخابات کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ۔ مرکزی تنظیم کیلئے بانی چیئرمین کے نامزدکردہ امیدوار برائے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان کی قیادت میں 15 رکنی پینل کے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع ہوگئے ۔سندھ سے اشرف قریشی، بلوچستان سے محمد اسلم اور خیبرپختونخوا سے نوید انجم نے بھی چیئرمین کے عہدے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کروا دیے ۔پنجاب سے بانی چیئرمین کی نامزد کردہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاوہ محمد خان مدنی اور اسد حنیف نے بھی پنجاب کی صوبائی تنظیم کیلئے پینلز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے ۔ سندھ کی تنظیم کیلئے بانی چیئرمین کے نامزد کردہ حلیم عادل شیخ اور خاوند بخش غلام محمد کی قیادت میں دو پینلز کے کاغذاتِ نامزدگی موصول ہوئے ہیں ۔ بلوچستان سے بانی چیئرمین کے نامزد کردہ ڈاکٹر منیر بلوچ کے علاوہ 5 دیگر افراد نے اپنے پینلز کے ہمراہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے ۔ بلوچستان کی تنظیم کیلئے اپنے پینلز کے ہمراہ کاغذاتِ نامزدگی داخل کروانے والوں میں سید جعفر آغا، نوابزادہ امین اللہ جوگیزئی، داد شاہ، سید عبدالصادق اور بابر مرغزانی شامل ہیں ۔ خیبرپختونخوا سے بانی چیئرمین کے نامزد کردہ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبرپختونخوا کی تنظیم کیلئے پینل کے کاغذاتِ نامزدگی بھی موصول ہوگئے ۔ تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات میں شرکت کے خواہاں امیدواروں سے کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی کیلئے مرکز اور صوبوں میں الگ الگ ریٹرننگ افسران مقرر کیے گئے ۔ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات طے شدہ شیڈول کے مطابق 3 مارچ کو منعقد کئے جائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں