قومی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کھیلنے کے این او سی معطل
شیئر کریں
لیگز کیلئے این او سی چاہیے تو کارکردگی دکھائیں،پی سی بی کا کرکٹرز سے دو ٹوک مطالبہ
بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف متاثر ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری
قومی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کھیلنے کے این او سی معطل کردیے گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی کا اجرا کارکردگی سے مشروط کردیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی لیگز اور بیرون ملک ٹورنامنٹس کے لیے کھلاڑیوں کو جاری تمام این او سی تاحکم ثانی معطل کر دیٔے گئے ہیں۔این او سی معطلی کا فیصلہ بھارت سے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کے بعد کیا گیا۔فیصلے سے بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف متاثر ہوں گے۔پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے تھے۔بگ بیش لیگ کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا جو 25 جنوری تک جاری رہے گی۔


