میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف حکومت کی ہر پالیسی ناکام رہی ہے ،جام اکرام اللہ دھاریجو

تحریک انصاف حکومت کی ہر پالیسی ناکام رہی ہے ،جام اکرام اللہ دھاریجو

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی خارجہ، داخلہ اور معاشی پالیسیوں سمیت ہر پالیسی ناکام رہی ہے اور موجودہ وفاقی حکومت مہنگائی سمیت ہر مسئلے پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔ یہ بات آج انہوں نے ضلع سکھر کی بڑی سیاسی شخصیت سردار سید زاہد حسین شاہ کی پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ، جام اکرام اللہ دھاریجو، سید ناصر حسین شاہ، حاجی انور علی مھر ودیگر کی موجودگی میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مذید کہا کہ زاہد شاہ کی شمولیت خوش آئند ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہے۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان مسائل سے نمٹ سکتا ہے۔تحریک انصاف کی حکومت کے پاس کوئی ٹھوس پالیسی نہیں ہے۔تحریک انصاف کی خارجہ ، داخلہ، معاشی ہر قسم کی پالیسی ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کا سب بڑا مسئلہ مہنگائی ہے۔ 27 فروری سے شروع ہونے والا لانگ مارچ وفاقی حکومت کو گھر بیھج دے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں