میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیوزی لینڈ ، پاکستان کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

نیوزی لینڈ ، پاکستان کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (آج)بدھ یونیورسٹی اوول،ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔ میزبان نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 0ـ2 کی برتری حاصل ہے ۔ کیوی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں گرین شرٹس کو 46 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 21 رنز سے ہرایا تھا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز نیوزی لینڈ میں شیڈول ہیجس کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 17 جنوری کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر شاہین شاہ آفریدی لیڈ کریں گے جبکہ میزبان کیوی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز کین ولیم سن لیڈ کر رہے تھے تاہم وہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے ۔پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 17 جنوری کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا،چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 19 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں