میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف علوی  نے سیاسی دانشمندی کا ثبوت دیا، خواجہ آصف صدرِ مملکت کے معترف

عارف علوی نے سیاسی دانشمندی کا ثبوت دیا، خواجہ آصف صدرِ مملکت کے معترف

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۵ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر دفاع خواجہ آصف نے عارف علوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت نے جو کچھ کیا وہ سیاسی طورپر دانشمندی کا ثبوت دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر عارف علوی عمران خان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد سے لاہور وزیراعظم کے طیارے میں گئے، اس پر خواجہ آصف نے کہا کہ جہاز جو ہے وہ پرائم منسٹر کا ہی استعمال کرتے ہیں۔ میزبان نے کہا کہ میں تو اس بات پر تالی بجاؤں گا جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ میں بھی بجاؤں گا۔ علاوہ ازیں اس سوال پر کہ اسی پروگرام میں آپ نے کہا تھا کہ آپ عارف علوی کو اپنا صدر نہیں مانتے آج ان کی تعریف کر رہے ہیں، خواجہ آصف نے جواب دیا کہ جب وہ پی ٹی آئی کے ورکر کی حیثیت سے کام کریں گے تو میرا وہ کہنا بنتا ہے اور جب وہ صدر مملکت یا سپریم کمانڈر کی حیثیت سے کام کریں گے تو میرا سراہنا بھی بنتا ہے۔ اس سوال پر کہ اب آپ کی صدر سے ناراضی ختم ہوگئی ہے؟ خواجہ آصف نے جواب دیا کہ میرا خیال ہے کہ اب حالات اس قسم کے ہونے چاہئیں کہ ہم باقی 8 ، 10 مہینے ہیں، اس میں ہم معاشی بحالی کی طرف جائیں۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صدر مملک کا عہدہ غیرسیاسی اور وزیراعظم کا عہدہ سیاسی ہے، سکیورٹی سے متعلق اداروں کو اعتراض نہ ہو تو ہمیں پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ پر مسئلہ نہیں۔ رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ اللہ کی شان ہے اب انھوں نے دھرنا بھی نوازشریف پارک میں دینا ہے، جو کہتا ہے کہ عوام کا سمندر لے کر آؤں گا دیکھتے ہیں یہ کیسے سمندر لے کر آتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں