میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوٹیلٹی اسٹور پر چینی 68 روپے کلو میں دستیاب

یوٹیلٹی اسٹور پر چینی 68 روپے کلو میں دستیاب

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ 10دنوں میں چینی کی قیمت میں 10سے12روپے کی کمی آئی ہے اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر امپورٹڈ چینی 68 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ 10نومبر سے پنجاب شوگرملز نے کرشنگ شروع کردی ہے یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ گنے کی کرشنگ وقت پر شروع ہوئی اب مستقبل میں بھی چینی کی قیمت بہتر رکھنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوا لاکھ ٹن کے قریب چینی درآمد کی، 10 دنوں میں چینی کی قیمت میں 10سے12روپے کی کمی آئی ہے اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر امپورٹڈ چینی 68روپے فی کلو میں دستیاب ہے ایکس مل اور ہول سیل ریٹ میں 10 سے 12 روپے کی کمی آئی ہے انشااللہ ریٹل مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمت میں کمی آئیگی،امپورٹڈ شوگر ل کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر اسٹاک مکمل رکھا جائے گا۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ شوگر ریفارمز کمیشن بھی کام کر رہا ہیاور اس ریفارمز کیلئیکسانوں اور شوگرملز ایسوسی ایشن سے بھی رابطے میں ہوں، صوبائی حکومتیں کسانوں کو بروقت ادائیگی یقینی بنا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں