میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی ، سابق ایڈمنسٹریٹرکے دور کی کرپشن تحقیقات کا فیصلہ

فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی ، سابق ایڈمنسٹریٹرکے دور کی کرپشن تحقیقات کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے سابق ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی کے دور میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کا فیصلہ۔ ڈپٹی رجسٹرارکوآپریٹو ساجد عبدالکریم سرہیواور عابد خان انسپکٹر کوآپریٹو پر مشتمل 2رکنی کمیٹی نے فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کا چارج سنبھال لیا۔ کمیٹی کو روزمرہ کے کرپشن و بدعنوانیوں کی تحقیقات کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو ساجد عبدالکریم سرہیو اور عابد خان انسپکٹر کوآپریٹو پر مشتمل 2رکنی کمیٹی نے فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کا چارج سنبھال لیا ہے۔ 2 رکنی کمیٹی فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے روزمرہ کے معاملات چلانے کے ساتھ ساتھ انہیں الیکشن کروانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے ملازمین کی جانب سے 2 رکنی کمیٹی ساجد عبدالکریم سرہیو اور عابد خان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں ہار پہنائے گئے۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ 2 رکنی کمیٹی کو سابق ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی کے دور میں ہونے والی کرپشن و بد عنوانی کی تحقیقات کا بھی ٹاسک سونپا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے چی?رمین کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث زاہد ابراہیم بھٹی کو ایڈمنسٹریٹر بنایا گیا۔ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے آخری چی?رمین حافظ عبدالبر تھے اور ان کے دورہ میں کرپشن کے الزامات پر نیب نے انکوائری شروع کی لیکن بعد میں انکوائری کو سرد خانے کو نذر کر دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں