میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلڈر ٹائیکون، عارف بلڈر کیخلاف تحقیقات سرد خانے کی نذرہوگئی

بلڈر ٹائیکون، عارف بلڈر کیخلاف تحقیقات سرد خانے کی نذرہوگئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) لوگوں سے اربوں روپے لینے والے بلڈر ٹائکون عارف بلڈر کے خلاف تحقیقات سرد خانے کے حوالے، رفاحی پلاٹوں پر پروجیکٹ بنانے سمیت الاٹیز سے اربوں لینے کے باوجود قبضہ نہ دینے کا معاملہ لٹک گیا، عارف بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے خلاف تحقیقات آگے نہ بڑھ سکی، کئی پراجیکٹ تاحال نامکمل، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے شہریوں سے مختلف پراجیکٹ کی مد میں اربوں روپے لینے والے بلڈر ٹائکون عارف بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے خلاف تحقیقات سرد خانے کے حوالے ہوگئی ہے، سرکاری زمین سمیت رفاہی پلاٹون پر قبضے سمیت الاٹیز کو قبضے نہ دینے کو کروڑوں روپے لینے کے باوجودپروجیکٹ مکمل کرنے اور لی ائوٹ پلان میں سنگین قسم کی بے قاعدگیون کے الزام میں دو سال قبل اینٹی کرپشن کراچی سے شروع ہونے والی انکوائری دو سال کے بعد منظر عام سے غائب ہوگئی ہے، اینٹی کرپشن نے عارف بلڈرز کے الکریم اسکوائر، الرحیم ٹاورز، قادر اسکوائر، اول اسکوائر، مصطفٰی بنگلوز، صادق لیونا، کوہسار سٹی، نقاش ولاز، الرحیم گارڈن سمیت 14 اسکیموں کے خلاف تحقیقات شروع کی تھین، ذرائع کے مطابق صادق لیونا سمیت کئی اسکیموں میں بنیادی سہولتیں تو دور کی بات الاٹیز کی رجسٹریشن بھی نہیں ہو رہی جبکہ کئے پروجکیٹ تاحال نامکمل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں