میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
علیمہ خانم کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر

علیمہ خانم کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۵ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

مقدمے کا فیصلہ جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث یکم اکتوبر تک مؤخر کیا گیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔ مقدمے کا فیصلہ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث یکم اکتوبر تک مؤخر کیا گیا ہے۔

عدالت نے 22 ستمبر کو علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے حتمی دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ جمعے کو سنایا جانا تھا۔علیمہ خان کے وکیل حتمی دلائل دینے کیلئے عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں