میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا اور ایران اسلام آباد ایم او یو پر واپس آئیں، چینی صدر کا ٹرمپ سے مطالبہ

امریکا اور ایران اسلام آباد ایم او یو پر واپس آئیں، چینی صدر کا ٹرمپ سے مطالبہ

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۵ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

ہمیں چاہیے کہ اے آئی کو بھلائی کیلئے ترقی دیں، انسانی کنٹرول ہو اور اسے مینج کریں، شی جن پنگ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چینی صدر شی نے کہاہے کہ امریکا چین نیا تجارتی انتظام عالمی معیشت کیلئے اچھی خبر ہے، چین اور امریکا عظیم ممالک ہیں، دونوں ملکوں کے عوام عظیم لوگ ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں چینی ہم منصب کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس سے خطاب میں چینی صدر نے کہا کہ چینی اور امریکی عوام عسکریت پسند جارحیت کے خلاف لڑے، جاپان کے خلاف مزاحمتی جنگ کے دوران، چینی فوجیوں اور شہریوں نے سینکڑوں امریکی پائلٹوں کی جان بچائی۔

صدر شی کا کہنا تھا کہ خون اور آگ میں پروان چڑھنے والی دوستی یقینا نسل در نسل قائم رہے گی، ہمیں رابطے بڑھانے چاہئیں، ڈائیلاگ سے ایک دوسرے کو بہتر سمجھ، اعتماد پروان چڑھا سکتے ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ چین امریکا تعاون کے بغیر دنیا کے کئی مسئلے حل نہیں کیے جاسکتے، امریکی کمپنیوں کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، امید ہے چینی کمپنیوں سے امریکا میں منصفانہ برتاو ہوگا۔

صدرشی کا کہنا تھا کہ اے آئی کو بھلائی کیلئے ترقی دیں، انسانی کنٹرول ہو اور اسے مینج کریں۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور چین کو امن سے رہنا چاہیے، ٹکراو سیدونوں کو نقصان ہوگا، امریکا اور چین جنگ کے چکر میں پڑنے سے بچ سکتے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ سے بات چیت کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے مطالبہ کیا کہ امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کی طرف واپس آئیں۔چینی صدر نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران ایک جامع معاہدے تک پہنچیں گے جس میں ایٹمی معاملہ اور دیگر معاملات کا تصفیہ بھی شامل ہوگا۔

وائٹ ہاؤس پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی خاتونِ اول نے صدر شی اور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں