میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بہو قتل کیس، صحافی ایاز امیر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

بہو قتل کیس، صحافی ایاز امیر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۵ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے صحافی ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ صحافی ایاز امیر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ سول جج زاہد ترمزی کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، پولیس نے عدالت سے ملزم کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے ایک روز کا ریمانڈ منظور کیا۔ ایاز امیر کے وکیل نے عدالت میں موقف دیا کہ میرے موکل مقدمے میں نامزد نہیں، ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں جبکہ پولیس نے صحافی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ کیس ہائی پروفائل ہے ملزم سے تفتیش ضروری ہے۔ قبل ازیں کالم نگار ایازامیر کو بہو سارہ کے قتل کیس میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ جمعہ کے روز ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ کا بے دردی سے قتل کردیا تھا، ملزم پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سارہ کے قتل کیس میں 302 کے ساتھ دفعہ 109 بھی شامل کی گئی ہے اور ایاز امیر اور انکی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں