ریڑھی گوٹھ میں ڈکیتی الزام پربااثر افراد نے اپنی عدالت لگالی
شیئر کریں
(نمائندہ جرأت) ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں ڈکیتی کے الزام میں بااثر افراد نے اپنی عدالت لگالی، دو نوجوانوں کو رسیوں سے باندھ کر وحشیانہ تشدد، ویڈیو وائرل، ایس ایس پی ملیر نے نوٹس لے لیا، مقدمہ درج کرکے تحقیقات کر رہے ہیں، ایس ایچ او تھانہ سکھن تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ملیر کے علاقے ریڑھی گوٹھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں کچھ بااثر افراد رسیوں سے بندھے دو نوجوانوں پر تشدد کرتے ہوئے نظر آئیہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ سکھن کے حدود ریڑھی گوٹھ کے شیطان چوک میں پیش آیا ہے جو مقامی منشیات فروش گروہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ان کا کہنا تھا اس چوک پر منشیات فروشوں نے اس سے قبل بھی کئی افراد پر بدترین تشدد کیا ہے، لیکن پولیس سب کچھ معلوم ہوتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی نہیں کرتی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی ملیر سردار حسن نیازی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد تھانہ سکھن کے ایس ایچ او نے کہا کہ مذکورہ چوک پر ایسے واقعات کی شکایات آتی رہتی ہیں لیکن ملزمان گرفتار نہ ہوسکے کیونکہ وہ سمندر میں فرار ہوجاتے ہیں ان کا کہنا تھا حالیہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے نفری ریڑھی گوٹھ بھیج دی گئی ہے تحقیقات کے بعد ملزمان کے خلاف کاروائی کرینگے۔