میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مذہبی بہروپیوں اور پیشہ ور ٹھگوں کا شیطانی اتحاد کُھل کر سامنے آ گیا، سعد رفیق

مذہبی بہروپیوں اور پیشہ ور ٹھگوں کا شیطانی اتحاد کُھل کر سامنے آ گیا، سعد رفیق

منتظم
جمعرات, ۱۸ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عادی جھوٹوں مذہبی بہروپیوں اور پیشہ ور ٹھگوں کا شیطانی اتحاد کُھل کر سامنے آ گیا۔
لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن اور قصور واقعے پراپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ قتل کے مقدمہ کا فیصلہ چوک میں نہیں عدالت ہی میں ہوگا، احتجاج کرنے والے شور مچا کر گند ڈال کر کسی کو قاتل نہیں بنا سکتے،جمہوریت کے ساتھ کوئی مذاق ہوا تو پہلی ذمہ داری شیطانی اتحاد پر عائد ہوگی، وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔فاقی وزیر نے عوامی تحریک کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈین شہری پاکستان میں انتشار اور افراتفری پھیلانے آتے ہیں،طاہرالقادری کی قلابازیاں ضرب المثل بن چکی ہیں، اُنہوں نے ہمیشہ جمہوریت کُش کردار ادا کیا۔
سعد رفیق نے کہا کہ آصف زرداری کے کرتوُتوں نے پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت کو تانگہ پارٹی بنا دیا، مشرکہ جلسہ میں اہلِ لاہور کی عدم شرکت شیطانی اتحار پر عدم اعتماد کے مترادف ہے۔


مزید خبریں

دمشق: بشار الاسد کی شامی حکومت کے ڈرامائی زوال نے ان کی حکومت کے تاریک پہلوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے، جن میں ممنوعہ منشیات کیپٹاگون کی صنعتی سطح پر برآمد شامل ہے۔  زرائع کے مطابق اپوزیشن فورسز نے ان اڈوں اور تقسیم کے مراکز پر قبضہ کر لیا ہے جہاں یہ نشہ آور گولیاں تیار کی جاتی تھیں اور پورے مشرق وسطیٰ میں بلیک مارکیٹ میں فروخت کی جاتی تھیں۔ ہیئت تحریر الشام کے زیر قیادت ان جنگجوؤں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے منشیات کی ایک بڑی کھیپ قبضے میں لے لی ہے اور اسے تباہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔  ایچ ٹی ایس کے جنگجوؤں نے اے ایف پی کے صحافیوں کو دمشق کے مضافات میں ایک کوئلے کے گودام تک رسائی دی، جہاں کیپٹاگون گولیوں کو برقی آلات کے پرزوں کے اندر چھپا کر برآمد کیا جا رہا تھا۔  گودام کے نیچے موجود ایک بڑے گیراج میں، ہزاروں کی تعداد میں مٹیالے رنگ کی کیپٹاگون گولیاں نئی گھریلو وولٹیج اسٹیبلائزرز کی تانبے کی کوائلز میں چھپائی گئی تھیں۔  ابو مالک الشامی نامی ایک نقاب پوش جنگجو نے کہا،

دمشق: بشار الاسد کی شامی حکومت کے ڈرامائی زوال نے ان کی حکومت کے تاریک پہلوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے، جن میں ممنوعہ منشیات کیپٹاگون کی صنعتی سطح پر برآمد شامل ہے۔ زرائع کے مطابق اپوزیشن فورسز نے ان اڈوں اور تقسیم کے مراکز پر قبضہ کر لیا ہے جہاں یہ نشہ آور گولیاں تیار کی جاتی تھیں اور پورے مشرق وسطیٰ میں بلیک مارکیٹ میں فروخت کی جاتی تھیں۔ ہیئت تحریر الشام کے زیر قیادت ان جنگجوؤں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے منشیات کی ایک بڑی کھیپ قبضے میں لے لی ہے اور اسے تباہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ایچ ٹی ایس کے جنگجوؤں نے اے ایف پی کے صحافیوں کو دمشق کے مضافات میں ایک کوئلے کے گودام تک رسائی دی، جہاں کیپٹاگون گولیوں کو برقی آلات کے پرزوں کے اندر چھپا کر برآمد کیا جا رہا تھا۔ گودام کے نیچے موجود ایک بڑے گیراج میں، ہزاروں کی تعداد میں مٹیالے رنگ کی کیپٹاگون گولیاں نئی گھریلو وولٹیج اسٹیبلائزرز کی تانبے کی کوائلز میں چھپائی گئی تھیں۔ ابو مالک الشامی نامی ایک نقاب پوش جنگجو نے کہا، "جب ہم نے گودام میں داخل ہو کر تلاشی لی، تو ہمیں پتہ چلا کہ یہ فیکٹری ماہر الاسد اور اس کے ساتھی عامر خیتی کی ہے۔" ماہر الاسد سابق صدر بشار الاسد کا بھائی تھا، اب مفرور سمجھا جا رہا ہے۔ اس پر منشیات کی منافع بخش تجارت کے پیچھے ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام ہے۔ شامی سیاستدان عامر خیتی پر 2023 میں برطانوی حکومت نے پابندیاں عائد کی تھیں۔ 

Author One
جمعه, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۴

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں