پاکستان نے مودی کی نام نہاد سفارت کاری کو خاک میں ملا دیا
شیئر کریں
مودی سرکارکی بدترین خارجہ پالیسی، سنجیدہ سفارت کاری سوشل میڈیاپر تماشا بن گئی
ناقص پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں،رپورٹ
مودی کی عالمی سطح پر موجودگی کے باوجود بھارت کے سفارتی تعلقات کمزور ہونے لگے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بدترین خارجہ پالیسی کے نتیجے میں سنجیدہ سفارت کاری محض سوشل میڈیاپر تماشا بن کر رہ گئی ہے۔مودی کی عالمی سطح پر موجودگی کے باوجود بھارت کے سفارتی تعلقات کمزور ہونے لگے۔ امریکا ایران جنگ میں پاکستان کی کامیاب ثالثی نے مودی کی نام نہاد سفارت کاری کو خاک میں ملا دیا ۔ملکی خارجہ پالیسی میں قیادت کا مفاد بڑھنے سے ریاستی سفارتی شناخت کمزور دکھائی دے رہی ہے۔ کانگریس رہنما پون کھیڑا نے بھی مودی کی خارجہ پالیسی کو ملکی مفاد کے بجائے صرف ذاتی دکھاوے کا ذریعہ قرار دیا ۔مودی کی ناقص پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ مغربی ایشیا بحران اور ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر مودی حکومت کا خوف کھل کر سامنے آ یا ہے۔ مودی کی ظاہری نمائش کے برعکس عالمی مذاکرات میں بھارت کی کوئی جگہ نہیں دکھائی دی ۔دوسری جانب بھارتی دفاعی ماہر پروین ساہنی کے مطابق جنوبی ایشیا میں مودی کی مکمل سفارتی ناکامی عالمی سطح پر بھارت کی بدترین بے وقعتی ثابت ہو گی۔ مودی کے خوف اور دکھاوے کی سیاست نے دنیا بھر میں بھارت کی عزت خاک میں ملا دی ہے۔


