میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بچوں کو بچگانہ سیاست سے روکو ،مولانا فضل الرحمن کا آصف زرداری ،نواز شریف کو مشورہ

بچوں کو بچگانہ سیاست سے روکو ،مولانا فضل الرحمن کا آصف زرداری ،نواز شریف کو مشورہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

نواز لیگ کی نائب صدرمریم نواز اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکی طفلانہ حرکتوں سے پی ڈی ایم میں اختلافات کی نئی لہرسامنے آگئی۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)سربراہ فضل الرحمان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پر مایوسی کا اظہار کیاہے۔مولانا نے آصف زرداری اور نوازشریف کو پیغام دیا کہ بچوں کو سمجھائیں وہ بچگانہ سیاست نہ کریں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ، دونوں رہنمائوںنے تمام معاملات مل کر حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف زرداری نیجمعیت علمائے اسلا م(ف)اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملک کی سیا سی صورتحال کے بارے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو مشترکہ فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے، فیصلہ کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی نشست ن لیگ کی ہے، امید ہے پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے فیصلوں کا احترام کرے گی۔ دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ تمام معاملات مل جل کر حل کریں گے۔پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پر مایوسی کا بھی اظہار کیا ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ یہ طے ہوا تھا 4 اپریل سے قبل کوئی کسی کے خلاف متنازعہ بیان نہیں دے گا، بلاول اور مریم سمیت دیگر رہنمائوں کے حالیہ بیانات پر بہت مایوسی ہوئی ہے، جو فیصلے پی ڈی ایم اجلاس میں ہوئے تھے ان پر عمل ہونا چاہیے، استعفوں اور لانگ مارچ پر پی پی نے خود وقت مانگا اس لیے سب انتظار کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں