میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سنی اتحاد کی مخصوص نشستیں فیصلہ نہ ہونے پر دیگر پارٹیوں کوبانٹنے کی تیاری

سنی اتحاد کی مخصوص نشستیں فیصلہ نہ ہونے پر دیگر پارٹیوں کوبانٹنے کی تیاری

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان کی شمولیت کے بعد مخصوص نشستوں کیلیے سنی اتحاد کی درخواست پر آئندہ ہفتے تک فیصلہ نہ ہوا تو نشستیں باقی پارٹیوں میں بانٹ دی جائیں گی۔مخصوص نشستوں کیلیے پی ٹی آئی ارکان کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے بعد سے پانچوں اسمبلیوں میں حلف برداری کا عمل جمعہ سے شروع ہوگیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے میڈیاکو بتایا ہے کہ کمیشن نے ایس آئی سی کے قانونی ونگ سے درخواست کی ہے کہ وہ پروسیسنگ شروع کرے، اس مقصد کیلیے کمیشن کو تاحال یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آیا وہ اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے سنی اتحاد کونسل کو اسمبلی کی نشستیں دینا ہیں یا نہیں۔بالفرض کمیشن درخواست مان لیتا ہے تو اس سے سنی اتحاد کونسل کی عددی طاقت پانچوں اسمبلیوں میں بڑھ جائے گی لیکن قومی اسمبلی اور تین دیگر صوبائی اسمبلیوں میں اس کا اقلیتی اسٹیٹس تبدیل نہیں ہوگا۔ایک اور اہم پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ الیکشن کمیشن میں 26 فروری کو ایک اہم اجلاس بلایا گیا ہے جس میں قانونی ونگ کے نتائج کی روشنی میں معاملات کا فیصلہ کیا جائیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں