میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول بھٹو کی زرداری سے ملاقات، صوبوں کے مسئلے پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ

بلاول بھٹو کی زرداری سے ملاقات، صوبوں کے مسئلے پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
هفته, ۵ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

ملاقات پانچ گھنٹوں تک جاری رہی، بلاول بھٹو اور بختاور اپنی رہائش گاہ چلے گئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لندن میں بلاول بھٹو زرداری نے صدرمملکت آصف علی زرداری سے 5 گھنٹے کی طویل ملاقات کی جس میں صوبوں کے معاملے پر پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں فریال تالپورکی تقریر زیر بحث آئی۔آصف زرداری کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں بختاور بھٹو زرداری بھی شریک تھیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات پانچ گھنٹوں تک جاری رہی، بلاول بھٹو کی صدر مملکت سے ملاقات میں پاکستان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، ملاقات کے بعد بلاول بھٹو اور بختاور اپنی رہائش گاہ چلے گئے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ صدر مملکت آصف علی زداری اور بلاول زرداری کی ملاقات میں صوبوں کے معاملے پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں